فنڈز کی عدم دستیابی ، تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کا منصوبہ لٹک گیا

فنڈز کی عدم دستیابی ، تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کا منصوبہ لٹک گیا

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے )لاہور پارکنگ کمپنی دعوؤں کے باوجوددو سال بعدبھی شہر میں پارکنگ پلازے تعمیر نہ کر سکی،ابتدائی طور پر انارکلی ،رنگ محل ،لوئر مال روڈ ،ہال روڈ اور اچھرہ میں پارکنگ پلازے تعمیرکئے جانے تھے ،تاجروں اور خریداروں نے پارکنگ پلازے تعمیر نہ کرنے پر ایل پی سی کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق دو سال پہلے اراضی اور فنڈز کے لئے سمری اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی تھی مگر کام شروع نہ ہو سکا ۔پلازے تعمیر نہ ہونے سے شہر میں پارکنگ کا مسئلہ پہلے سے بھی زیادہ گھبیر ہو تا جا رہا ہے۔اس حوالے سے جب لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ،کہ ٹریفک مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حکام اعلیٰ کو سمری بجھوائی گئی تھی جیسے ہی اراضی اور فنڈز دستیاب ہوں گے لاہور کی اہم مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے تعمیر کئے جا ئیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -