میئر اور ڈی سی لاہو ر کے ہسپتالوں کے دورے،زخمیو ں کی عیادت

میئر اور ڈی سی لاہو ر کے ہسپتالوں کے دورے،زخمیو ں کی عیادت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔مےئر لاہور نے ہسپتال میں سانحہ چےئر نگ کراس میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیا دت کی اور انہیں گلدستے پیش کیے۔انہوں نے زخمی افراد سے علا ج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔مےئر لاہورکر نل (ر)مبشر جا وید نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی سا نحہ چےئر نگ کراس میں زخمی ہو نے والے افراد کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کی جائیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے ہسپتالز میں سانحہ چےئر نگ کراس میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیا دت کی اورطبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -