ایل ڈی اے کے افسران تبدیل ڈپٹی ڈائریکٹر عامر سلیم کی خدمات واپس
لاہور( اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی ڈائریکٹر(انجینئرنگ) کوالٹی کنٹرول عامر سلیم کی خدمات ان کے محکمے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو واپس کر دی ہیں۔دریں اثنا ء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے چھ افسروں کی خدمات ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے سپرد کر دی ہیں ۔ ان میں میٹرو پولیٹن ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم‘سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اقراء اسماعیل اور مریم جاوید ‘ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی نصرت اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر صالحہ شاہد کا تبادلہ میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں کر دیا گیا ہے ۔