دہشتگردوں کے خلافٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردوں کے خلافٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور)وقائع نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے والے حکمران سانحہ لاہو ر کے ذمہ دار ہیں۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز آپریشن ہو تا تو سانحہ لاہور نہ ہو تا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق شروع کیا جائے۔ ڈالروں کے لالچ میں خود کش حملہ آوور تیار کرنے والے مولوی جہنمی ہیں۔کالعدم جماعتوں کے حامی وزیر کو پنجاب کابینہ سے الگ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں سانحہ لاہور میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سول ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا نہیں کررہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -