سفاری زو میں پانچ شیروں کا اضافہ،مجموعی تعداد 8ہو گئی

سفاری زو میں پانچ شیروں کا اضافہ،مجموعی تعداد 8ہو گئی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے زیر انتظام لاہور سفاری زو میں شیروں کی تعداد 23سے بڑھ کر28ہوگئی ہے۔ تفصیل کے مطابق شیرو ں کی تعداد میں حالیہ اضافہ کامیاب افزائش نسل کی بدولت ہوا اور یکے بعددیگرے 2شیرنیوں نے کل پانچ بچے جنم دئیے۔ اس سے قبل سفاری زو میں شیروں کی تعداد 23تھی ۔شیرنی ریشماں نے تیسری مرتبہ جبکہ شیرنی کاجل نے دوسری مرتبہ بچوں کو جنم دیا ۔ پانچوں بچے مکمل طورپر صحت مندہیں۔شیر کے بچوں کو عوام کی نمائش کیلئے جلد پیش کردیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -