محفوظ پاکستان کیلئے دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں،علامہ راغب نعیمی

محفوظ پاکستان کیلئے دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں،علامہ راغب نعیمی

  

لاہور(وقائع نگار)معروف مذہبی سکالر وناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ محفوظ پاکستان کیلئے دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں۔سانحہ مال روڈ میں ملوث ملزمان کو جلدبے نقاب کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔ اس سانحہ پر پوری قوم افسرادہ اورغم زدہ ہے۔شہیدپولیس افسران کی ملکی خدمات کو ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھاجائے گا۔

جامعہ نعیمیہ کے علماء اورطلبہ شہید وں کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ان خیالات اظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شہداء سانحہ مال روڈ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب قرآن خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔غم کی اس گھڑی میں پوری قوم پنجاب پولیس ،پاک افواج سمیت د یگر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔امن کیلئے مدارس اہل سنت کے ناظمین ،مدرسین اورطلبہ اپنا قومی کردا ر ادا کرتے رہیں گے۔دہشت گردوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -