بیگناہوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اشرف جلالی

بیگناہوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہﷺاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ فیز iii لاہور میں شہداء سانحہ مال روڈ لاہورکی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا جو حکمران عوام کی جان و مال کی حفاظت نہ کر سکیں انکے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔مملکت خدادادپاکستان کی بے گناہوں کے خون سے رنگین سڑکیں ملک کے مقتدر اداروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہیں۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کے سرپرستوں نے قومی ایکشن پلان کو غیر مؤثر کردیاہے،بے گناہ لوگوں کاخون بہانے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں حکومت ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے قومی ایکشن پلان کا رخ دہشت گردوں سے ہٹا کر دوسری طرف کرنے والے اس خون خرابے کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں شہداء کے ورثا اور زخمیوں کیلئے فوری ریلیف کا انتظام کرے اس موقع پر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی،علامہ محمد جاویدسیالوی،علامہ محمد فیاض قادری ،علامہ محمد زاہد قادری ، علامہ محمد رضاء المصطفیٰ رازی اور علامہ محمد اظہراللہ جلالی کے علاوہ کثیر حضرات نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -