مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شہداء کے لئے دعائیہ تقریب

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شہداء کے لئے دعائیہ تقریب

  

لاہور(وقائع نگار)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سانحہ لاہور کے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی،دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ نیشنل ایکشن پلان پر درست عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ،اگر نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عمل ہوتا تو آج یہ سانحہ نہ ہوتا۔

ہمارے پیارے ہم سے نہ چھینے جاتے ہم لاہور سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں اس سانحے میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان اور ملٹری کورٹس کے اقدمات کو ناکام بناکر دہشت گردوں کے حوصلوں کو بلند کیا ہے ۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے وفد کے ہمراہ سر گنگا رام ہسپتال میں چئیرنگ کراس دھماکہ میں زخمی ہونے والے پولیس کے نوجوانوں کی عیادت کی،وفد میں صوبائی رہنما سید حسین زیدی،زاہد مہدوی،ضلع لاہور کیرنما سید سجاد نقوی اسدی علی رانا کاظم علی،شامل تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -