جامعہ اشرفیہ کے علماء کا شہداء کو خراج تحسین،زخمیوں کیلئے دعا

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا شہداء کو خراج تحسین،زخمیوں کیلئے دعا

  

لاہور(پ ر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، قاری ارشدعبید، حافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا حافظ زبیر حسن ،حافظ خالد حسن،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے لاہور بم دھماکہ میں پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کے شہد و زخمی ہونے کے المناک واقعہ پر شدید دُکھ اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -