ماڈل ٹاؤن کچہری میں پانی نایاب ، سیڑھیاں انتظار گاہ بن گئیں

ماڈل ٹاؤن کچہری میں پانی نایاب ، سیڑھیاں انتظار گاہ بن گئیں

  

 لاہور(کامران مغل)ماڈل ٹاؤن کچہری میں بنیادی سہولیات کافقدان ،پینے کے پانی کے لئے دستیاب صرف ایک ہی واٹر کولر وہ بھی خراب نکلاجبکہ کچہری میں بنچز کی کمی کے باعث سائل سیڑھیوں پر بیٹھنے پر مجبور ،عدالتوں میں آنے والے سائل پانی کی سہولت میسر نہ ہونے پر ناقص اور مضر صحت مہنگا بوتل والا پانی خریدکر اپنی پیاس بھجانے لگے ۔عدالتوں میں آنے والے سائلوں نے درپیش مسائل کے حل کیلئے حکام بالا سے اپیل کردی ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں ہر روز ہزاروں سائلین اپنے مقدمات کی شنوائی کے لئے آتے ہیں مگرسائلوں کو سہولیات میسر نہیں ،،ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء ساگرعلی ڈھلوں ، حسیب ،ارشاد گجر وغیرہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو بھی پانی پینے کے لئے بار روم میں جانا پڑتا ہے اور یہ تمام معاملات زیر غور ہیں ،دوسری جانب سائل احمد، علی امجد، باقر علی ، مجاہد بٹ ودیگر کا کہنا ہے کہ گھر سے بسوں میں سفر کرکے وہ یہاں کیسے پہنچتے ہیں ،یہ وہ ہی جانتے ہیں جبکہ یہاں بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے یا تو کھڑا رہنا پڑتا ہے یا پھر سیڑھیوں پر بیٹھ کر ہی گزارا کرناپڑتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی عدمِ دلچسپی کے باعث سائل پریشانی سے دوچار ہیں تاہم انہیں چاہیے کہ فوری عدالتوں میں آنے والے سائلوں کے لئے پانی اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ناقص پانی کی بوتلیں 35سے 40روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے۔سائلین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سائلین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدام کئے جائیں اور ناقص پانی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -