جرمن شہر ڈریسڈن میں 72 سال پہلے کی تباہ کاریوں کی یاد
برلن(اے پی پی) جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاکتوں اور تباہ کاریوں کی یاد تازہ کی جا رہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈریسڈن کے لارڈ میئر ڈِرک ہِلبرٹ نے ڈریسڈن کی اولڈ مارکیٹ میں جا کر سفید پھول رکھے اور اْن بے پناہ تکالیف کی یاد تازہ کی، جن کا دوسری عالمی جنگ میں ڈریسڈن کو سامنا کرنا پڑا تھا۔
اْنہوں نے کہاکہ اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ تاریخ کو کبھی بھی فراموش نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ72سال پہلے 13 اور 15 فروری کے دوران اتحادی افواج کے بمبار طیاروں کے 4 حملوں میں شہر کا قدیم علاقہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا اور تقریباً 25ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔