جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے دوران تباہ کاریوں کی یاد تازہ کی گئی

جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے دوران تباہ کاریوں کی یاد تازہ کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(این این آئی)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاکتوں اور تباہ کاریوں کی یاد تازہ کی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈریسڈن کے لارڈ میئر ڈِرک ہِلبرٹ نے ڈریسڈن کی اولڈ مارکیٹ میں جا کر سفید پھول رکھے اور اْن بے پناہ تکالیف کی یاد تازہ کی جن کا دوسری عالمی جنگ میں ڈریسڈن کو سامنا کرنا پڑا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْنہوں نے کہاکہ اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ تاریخ کو کبھی بھی فراموش نہ کیا جائے۔ بہتّر سال پہلے تیرہ اور پندرہ فروری کے دوران اتحادی افواج کے بمبار طیاروں کے چار حملوں میں شہر کا قدیم علاقہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا اور تقریباً پچیس ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -