حماس نے سخت گیر موقف کے حامل یحییٰ السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا

حماس نے سخت گیر موقف کے حامل یحییٰ السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا

  

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس نے سخت گیر موقف کے حامل یحییٰ السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ترجمان نے بتایا کہ یحییٰ سِنوار حماس پولٹ بیورو کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ اْنہوں نے اسماعیل حانیہ کے جانشین کے طور پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ یحییٰ سِنوار کو 1988ء میں ’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور چار مرتبہ عمر قید کی سزا ہونے کے بعد اْنہوں نے کئی برس اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں۔ اْنہیں ایک ہزار سے زائد دیگر فلسطینی قیدیوں کے ہمراہ 2011ء میں مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں رہائی ملی تھی۔ حماس گزشتہ ایک عشرے سے غزہ پٹی کو کنٹرول کر رہی ہے جبکہ اسرائیل نے اس مقبوضہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -