سری لنکا میں تامل باغیوں کیخلاف آپریشن کے دوران فرار 550فوجی گرفتار

سری لنکا میں تامل باغیوں کیخلاف آپریشن کے دوران فرار 550فوجی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاگنے والے 550 فوجی بھگوڑوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج 43 ہزار بھگوڑوں کی تلاش میں ہے،جنہوں نے حکومت کے عام معافی کے اعلان کے تحت اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک فوجی عہدیدار کے مطابق عام معافی کی مدت ختم ہونے کے بعد 546 بھگوڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معافی کی مدت کے دوران جنہوں نے خود کو حوالے کیا ہے، وہ نوکری میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکیں گے یا قانونی طور پر فارغ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے اب تک 9 ہزار افسر اور اہلکار فائدہ اٹھاچکے ہیں

مزید :

عالمی منظر -