داعش کی قیادت پر بمباری، 13اہم کمانڈر ہلاک

داعش کی قیادت پر بمباری، 13اہم کمانڈر ہلاک

  

موصل(این این آئی)عراق میں داعش کی قیادت پر بمباری سے داعش کے 13اہم لیڈرہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فضائیہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ داعش کے اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں خیال کیا جا رہا تھا کہ اس تنظیم کا سربراہ ابوبکر البغدادی بھی موجود ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں ابوبکر البغدادی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ جس خفیہ گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ عراق کے مغرب میں واقع تھا۔ اس حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے داعش کے تیرہ کمانڈروں کے نام جاری کر دیے گئے ۔

مزید :

عالمی منظر -