جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت
جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( موبائل فورم،فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔حکومت پاکستان نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے ، دہشت گرد ایسی کارروائیوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے دہشت گردی جڑ سے اکھاڑ پر دم لیں گے۔نور حسین نے قیمتی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ہماری معیشت کا دشمن ہے ،آپریشن ضرب عضب کو مزید تیز کرنا ہو گا۔ عطاء گوندل،عثمان گھمن ،دانیال گھمن،راشد بشیر سیال ،شہزاد بٹ نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت ،بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس،سید ذیشان حیدر شیرازی،تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک عامر،ملک حماد،زاہد افضل نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے امن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگردوں نے ایک بار پھر امن کو نشانہ بنایا جس میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شہید ہوئے جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس طرح کے حملوں کے ذریعے عوام کا مورال ڈاؤن کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز نے جس طرح دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، اس طرح کے حملوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا مورال مزید بلند ہو تا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں رائے شہباز خان اور جاوید اقبال گوندل نے بھی لاہور بم دھماکے کی شدید مزمت کی۔

مزید :

عالمی منظر -