یوایم ٹی کی سٹوڈنٹ کونسلرشاہین فردوس کی نئی کتاب ’’توشاہیں ہے‘‘ شائع ہوگئی

یوایم ٹی کی سٹوڈنٹ کونسلرشاہین فردوس کی نئی کتاب ’’توشاہیں ہے‘‘ شائع ہوگئی
یوایم ٹی کی سٹوڈنٹ کونسلرشاہین فردوس کی نئی کتاب ’’توشاہیں ہے‘‘ شائع ہوگئی

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کی سٹوڈنٹ کونسلرشاہین فردوس کی نئی کتاب ’’توشاہیں ہے‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں معاشرے کے نئے مسائل پرروشنی ڈالی گئی ہے اوران کاٹیکنیکل اندازمیں حل پیش کیاگیاہے۔مصنفہ گزشتہ پندرہ سالوں سے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں اصلاحی اورموٹیویشنل لیکچرزکے ذریعے پڑھے لکھے نوجوان طبقہ میں کامیاب زندگی کے حوالے سے شعورکواجاگرکررہی ہیں۔

کتاب ’’توشاہیں ہے‘‘ میں جدیدمعاشرتی موضوعات جس میں جہیز،فیملی پلاننگ،جادوٹونہ،کیریکٹربلڈنگ،اورچائلڈابیوزشامل ہیں کے حوالے سے سیرحاصل گفگتوکی گئی ہے۔

اوران مسائل کاتکنیکی اندازمیں حل پیش کیاگیاہے۔

ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراد،ڈائریکٹرجنرل عابدایچ کے شیروانی نے کتاب کووقت کی اہم ضرورت قراردیاہے۔مصنفہ سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے کہا کہ’’ توشاہیں ہے‘‘ میں جدیدمسائل پرخوبصورت اندازمیں روشنی ڈالی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یونیورسٹی میں جلدہی اس کتاب کے حوالے سے تقریب رونمائی منعقدکی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -