کاہنہ،سن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن بہاراں فیسٹیول

کاہنہ،سن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن بہاراں فیسٹیول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ (نامہ نگار ) سن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد سیاسی ،سماجی وفلمی ستاروں کی شرکت ، سن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیروز پور روڈ پر جشن بہاراں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات جن مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال ،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری منشاء سندھو،پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری طارق سندھو پاکستان فلم اور سٹیج کے نامور فنکاروں نے اور فیملیز نے بھرپور شرکت کی سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایسے تفریحی پروگرام کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس کا سارا کریڈٹ سن سٹی کی انتظامیہ کو جاتا ہے جنہوں نے ایسا پروگرام آرگنائز کیا فیملیز اور بچوں کے لئے انتظامات کو بھی سراہا گیا جس میں مختلف گیمز اور سٹال قابل ذکر ہیں ۔