آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی سانحہ لاہور کی مذمت

آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی سانحہ لاہور کی مذمت

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے لاہور کے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع کرنے والے انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور ظلم اور بربریت کی بد ترین مثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارو ں کو بھی تھریٹ دے رکھا ہے ۔ادیب جاودانی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں نے اپنے وسائل کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کر رکھے ہیں پنجاب حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ تعاون کرے۔

تا کہ طلباء و طالبات بے خوف و خطر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

،انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس نازک موقع پر بالغ نظری او بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ قوم کو دہشت گردی کے اس عفریت سے نجات مل سکے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -