بم دھماکہ کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائدہوتی ہے،سعدیہ سہیل

بم دھماکہ کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائدہوتی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے لاہور دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہونے کہا ہے کہ بم دھماکا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہربم دھماکے کی تمام ترذمہ داری پنجاب حکومت اور سیکیورٹی فورسزپرعائدہوتی ہے،پنجاب حکومت اورسیکیورٹی فورسزشہریوں کوجان ومال تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی پہلے سے اطلاعات کے باوجود پنجاب حکومت دھماکے روکنے میں ناکام رہی جو تشویش ناک بات ہے پنجاب حکومت کی ترجیحات میں عوام کے جان و مال کی حفاظت شامل نہیں جو قابل افسوس ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -