خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کامران رفیق

خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کامران رفیق
خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کامران رفیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) PP154 کے سماجی راہنماکامران رفیق نے پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کامران رفیق نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن سید احمد مبین اور ایس ایس پی آپر یشنز زاہد گوندل کی خدمات کو سراہا۔

اور کہا کہ ان بہادر افسران نے اپنی جانیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربان کیں ۔دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور اس سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے بھی دعاکی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -