پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے،عابد صدیقی

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے لاہور میں دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی‘ سیاسی‘ عسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلافپرعزم ہے۔

حکومت اس سانحہ عظیم کے بعد روایتی الفاظ دہرانے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان کو موثر انداز میں نافذ کرے۔ حکومت کی ساری مشینری شریف خاندان کو پاناما سے بچانے میں لگی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لاہور مال روڈ کی دہشت گردی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے پیچھے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی ہے اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر ابھی تک اسکی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔