اسلام دہشت گردی کی ہر سطح پر مخالفت کرتا ہے،مولانا اجمل قادری
لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام (س) کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری،مفتی احمد علی ثانی،قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہدہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اسلام دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی حمایت نہیں کرتا ،دہشت گردی کرنے والے افراد اور ان کے جو بھی آلہ کار ہیں ان کو کیفر کردار تاک پہنچانے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے استحکام کو برداشت نہیں کر پا رہے اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی جو بھی سازشیں ہو رہی ہیں ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معصوم اعوام کا قتل ایک بزدلی ہے ۔دکھ کی اس گھڑی میں جے یو آئی معصوم لوگوں کے لواحقین اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو اس کے عزائم میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔