دھماکہ میں شہیدہونیوالوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عبدالرزاق ببر

دھماکہ میں شہیدہونیوالوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عبدالرزاق ببر

  

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز و جنرل سیکرٹری عبد الرزاق ببر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کیمسٹ کی احتجاجی ریلی میں ہونے والے دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اس دھماکے میں اعلیٰ افسران، سول احکام، تاجر برادری سے وابستہ جو لوگ شہید ہوئے ہیں ہم اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پورے پاکستان کی تاجر برادری اس واقعہ پر درد و غم سے نڈھال ہے انھوں نے کہا کل لاہور کے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ کاروباری زندگی مکمل طور پر معطل رہے گا ایسا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری حالیہ دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

اور لواحقین سے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -