حضرت پیر سید نیاز علی گیلانی شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک

حضرت پیر سید نیاز علی گیلانی شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک

  

لاہور(پ ر) حضرت پیر سید نیاز علی گیلانی شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک زیر صدارت پیر سید عباس گیلانی بمقام آستانہ عالیہ کٹیا شریف شادیوال پہلواں مرغزار کالونی لاہور ہوا۔ عرس کے موقع پر پیر سید عباس گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو تزکیہ نفس کا حکم دیا ہے۔ اولیاء کرام نے ہم کو باطنی مہارت کی تعلیم فرمائی اور ہم کو امن بھائی چارے کی تربیت دی ہم اولیاء کرام کے راستے پر چل کر صراط مستقیم کو پا سکتے ہیں۔

درس مثنوی دیتے ہوئے کہا کہ م سب کو منزل متعین ہے دنیاوی زندگی ختم ہونے والی ہے ہم سب کو آخرت کی زندگی کو سنوارنے کیلئے کوشاں رہنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -