شہداکے لواحقین کیلئے پندرہ لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان

شہداکے لواحقین کیلئے پندرہ لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)حکومت نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پندرہ، پندرہ لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔بتا یا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 15، 15 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری ترقی سے خوفزدہ ہے ، حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں روکے گی۔

مالی امداد

مزید :

صفحہ آخر -