جن شہدا ء کی ابھی تدفین بھی نہیں ہوئی ان پر عمران خان کی تنقید شرمناک ہے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن شہداء کی ابھی تدفین بھی نہیں ہوئی ان پر تنقید عمران خان کیلئے شرمناک ہے۔جیو نیوز کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس نے افسروں سے لیکرجوانوں تک جانوں کی قربانیاں دیں، جن شہیدوں کی ابھی تدفین بھی نہیں ہوئی ان پرعمران خان کی تنقید شرمناک ہے، ایسی پولیس پر عمران خان کی تنقید افسوس ناک ہے، جن شہیدوں پرعمران خان تنقید کر رہے ہیں ان پر ہمیں فخر ہے، عمران خان نیشنل ایکشن پلان میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پرغورکریں۔