اصل دشمن کو بے نقاب کئے بغیر حملے روکنا مشکل ہے ،عبد الرحمن مکی

اصل دشمن کو بے نقاب کئے بغیر حملے روکنا مشکل ہے ،عبد الرحمن مکی

  

لاہور (صباح نیوز)جماعۃ الدعو ۃ شعبہ سیاسی امورکے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دہشت گردی کا واقعہ ہمارے جوانوں، قوم اور پاکستان پرحملہ ہے۔لاہور بم حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ ملوث ہے جب تک اصل دشمن کو بے نقاب نہیں کیا جاتا حملے کو روکنا مشکل ہے۔گنگا رام ہسپتال کے باہر سانحہ پنجاب اسمبلی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمان مکی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو معلوم ہے یہ حملہ ہمارے دشمن بھارت کی طرف سے ہے، حکومت کیوں نہیں بولتی کہ بم دھماکے میں ہمارا دشمن ملک اور اس کی ایجنسیاں ملوث ہیں، پاکستان کو دباؤ میں لانے کے لیے ریاست ہر حملہ ہوا، قوم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے، فورسز پر حملے بند ہونے چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -