گیپکو میں میگا کرپشن کے انکشاف پر وفاقی محتسب کا تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے پر غور

گیپکو میں میگا کرپشن کے انکشاف پر وفاقی محتسب کا تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے پر ...

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) گیپکو میں کروڑوں روپے کی میگا کرپشن کے انکشاف پر وفاقی محتسب نے تفتیش کا دائرہ کا ر وسیع کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ڈویثرن کے تمام اضلاع کے ماتحت عملہ نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسفارمرز ،الیکٹرک پول اورتاریں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں سے کروڑوں روپے حاصل کرکے اپنی جیبوں میں ڈال کر حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع سیالکوٹ ،نارووال ،گجرات اورگوجرانوالہ کے علاقوں میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے واپڈا اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غیر قانونی طریقہ سے سکیموں میں بجلی کے پول ،ٹرانسفارمر اورتاریں بچھوالیں۔ذرائع کے مطابق گیپکو کے ماتحت عملہ نے واپڈاہاؤسنگ سکیموں کے مالکان سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی اور اعلیٰ حکام کی آشیرباد سے قانونی تقاضے پورے نہ کرتے ہوئے حکومتی خزانے سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو نواز کر بجلی کے کنکشن بحال کیے۔جبکہ کئی علاقے ٹرانسفارمر،پول،اورتاروں سے محروم ہوکر اندھیرے کی زینت بنے ہوئے ہیں مگر اعلیٰ حکام ان علاقوں کے میکنوں کے حقوق کو سلب کرتے ہوئے اپنی جیبوں کو گرم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔جس کی وجہ سے واپڈا کو کروڑوں روپے سالانہ اعلیٰ حکام کے عزیز واقارب کو نوازنے کیلئے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واپڈا اہلکار دوردراز علاقہ کے مکینوں کے ٹرانسفارمر بھی اتار کراپنی من پسند جگہوں پر نصب کروالیتے ہیں۔گوجرانوالہ ڈویڑن کے مکینوں کی درخواستوں پر وفاقی محتسب اعلیٰ نے گو جرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات کے ایس ای اورایکسئین ،ایس ڈی اوز کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -