خالد یوسف اغواء کیس‘ 3ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج

خالد یوسف اغواء کیس‘ 3ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے برادرنسبتی رانا خالد یوسف کو اغوا ء کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رانا خالد یوسف کو اغوا ء کرنے کے کیس میں ملوث 3ملزمان گل نواز، شاہد نوازاور سردار کی درخواست کی سماعت شروع ہوئی توعدالت میں مدعی کی طرف سے رائے ان کے وکیل نے ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کئے، عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے رانا یوسف کو اغوا ء کیا عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کی پڑتال کے بعد مذکورہ ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں تاہم ملزم عدالتی فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -