دیسی ساختہ خودکش جیکٹ میں 8کلو باروداستعمال کیا گیا

دیسی ساختہ خودکش جیکٹ میں 8کلو باروداستعمال کیا گیا

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)خودکش حملے کے بعد سی ٹی ڈی اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوایاجائے گا۔دوسری جانب پولیس نے دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی جب کہ خودکش بمبار کا ہاتھ، بال اور جسم کے دیگر اعضا بھی فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں فرانزک حکام نادرا کے تعاون سے اس خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں دیسی ساخت کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی جس میں آٹھ کلو گرام بارود استعمال کیا گیا دھماکے کی جگہ موجود ٹرک اورنجی ٹی وی کی وین کی وجہ سے بارودی مواد کے اثرات دور تک نہیں پھیلے ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوسکتا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -