پولیس اور حساس اداروں کاسر چ آ پریشن ،39افغانی زیر حراست
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہور میں خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں اور پولیس نے سر چ آ پریشن کر تے ہوئے 39 افغانیوں کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر تفتیش شروع کر دی ،ذرائع کے مطا بق خود کش بمبار کے ساتھیوں کی گر فتاری کیلئے قریبی بستیوں ہوٹلوں میں سرچ آ پریشن کیا گیا جس کے باعث حساس اداروں اور پولیس نے 39 مشکوک افغا نیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔