ایلیٹ فورس کے جوان محمداسلم آبائی علاقہ جونیکے میں سپردخاک

ایلیٹ فورس کے جوان محمداسلم آبائی علاقہ جونیکے میں سپردخاک

  

قصور، راجہ جنگ(بیورورپورٹ، نامہ نگار)سانحہ لاہور میں گزشتہ روز شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کے جوان محمداسلم کی نماز جنازہ پولیس لائن قصور میں ادا کی گئی۔ شہید کے نماز جنازہ میں آر پی او شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ایم پی اے قصور حاجی محمدنعیم صفدر انصاری،یعقوب ندیم سیٹھی ایم پی اے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید محمدموسیٰ رضا ،ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن دانیال، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور ملک محمدریاض احمد ایڈووکیٹ، سابق صدر بار مہر محمدسلیم ایڈووکیٹ،محمدافضل انصاری ایڈووکیٹ، انجمن تاجران کے نمائندے، ظفراقبال کھوکھر، محمدعلی صادق، حاجی محمداکرم مغل، محمدآصف، فیصل سعید، یاسر سعید، محمدآصف ٹھیکیدار،ملک محمدظریف، غلام محمداحمد انصاری، ملک علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار منور حیات ایڈووکیٹ ،صحافی ،تاجران ،سول سوسائٹی اور وکلاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او قصورنے شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین کی زندگی بار ے میں روشنی ڈالی۔ ان کی محکمہ پولیس کے لیے دی گئی خدمات کو سراہا۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے بلنددرجات اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی علاقہ جونیکے میں لے جایا گیا وہاں پر بھی ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ساتھ ساتھ رہے جبکہ آر پی او شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان نے شہید کو سلامی دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -