بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی پاکستان کا شدید احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی پاکستان کا شدید احتجاج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے

مزید :

صفحہ آخر -