لاہو ر میں خود کش دھماکے کی وجہ سے ویلنٹائن ڈے کا رنگ پھیکا رہا

لاہو ر میں خود کش دھماکے کی وجہ سے ویلنٹائن ڈے کا رنگ پھیکا رہا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ویلنٹا ئن ڈے سے ایک روز قبل مال روڈ پر ہو نے والے خودکش بم دھماکے کی و جہ سے ویلنٹائن ڈے منا نے والو ں کی تیاریا ں دھری کی دھری رہ گئیں ،تاہم اس کے با وجود شہر کے چند مقا مات پر منچلے یہ دن مناتے رہے ا ور دکانوں پر بھی اس دن کی مناسبت سے سرخ رنگ کی اشیاء اورپھول سجے نظر آئے لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر تھے ،کیو نکہ سانحہ مال روڈ کی و جہ سے لو گوں کے دل اور شہر کی فضا دو نو ں ہی سوگوار تھیں ۔تفصیلات کے مطابق 14فروری کا دن ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے کے طور پر منا یا جاتا ہے ،جس میں منچلے اپنی محبت کا اظہار ایک دوسرے کو سرخ گلاب اور دیگر تحائف دے کر منا تے ہیں ۔لیکن اس مر تبہ ویلنٹا ئن ڈے سے ایک روز قبل مال روڈ پر ہو نے والے خودکش بم دھماکے کی و جہ سے ویلنٹائن ڈے منا نے والو ں کی تیاریا ں دھری کی دھری رہ گئیں ، کیو نکہ حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کے با وجود شہر کے چند مقا مات پر منچلے یہ دن مناتے رہے ا ور دکانوں پر بھی اس دن کی مناسبت سے سرخ رنگ کی اشیاء اورپھول سجے نظر آتے رہے لیکن گاہکو ں کی آمد نہ ہو نے کے برابر تھی ،جس کی وجہ سے دکانداروں کو بھی مندے کا سا منا رہا ، جبکہ دوسری جانب عوام کی اکثریت نے بھی حب الو طنی کا ثبوت دیتے ہو ئے اس دن کا بائیکا ٹ کیا اور ویلنٹا ئن ڈے منا نے کے بجائے شہیدوں کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوا نی کا اہتما م کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -