حکومتی ونجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء عدالت طلب

حکومتی ونجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 21مارچ تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزاروں کے وکیل احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت حکومتی اور نجی ادارے قانونی مشیر رکھنے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجنوں حکومتی اداروں اور ہزاروں نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جو نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے،اس اقدام سے ان اداروں سے رجوع کرنے والے سائلین اور ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کوکئی طرح کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے سرکاری افسر نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں چھ ہزار چھ سوچوہتر نجی ادرے سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی مشیر نہ رکھنے پر 608 اداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں جبکہ دو ہزار 363اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔جس پرعدالت نے مزید سماعت21 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -