عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت3افراد کے وارنٹ گرفتار جاری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ جیل سمیت 3افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کئے جانے تھے مگر ان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت غلام سرور سمیت صفدر اور احسان الحق مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ۔عدالت نے ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت سمیت تین افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی ۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل میں قیدی عامر تانبا نے ساتھی کے ساتھ مل کر سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔