جوڈیشل مجسٹریٹ نے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پرتین دکانداروں پرجرمانہ کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پرتین دکانداروں پرجرمانہ کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو ہربنس پورہ پولیس نے ملزمان امیر علی، محمد یونس اور محمد رفیق کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ہربنس پورہ کے علاقے میں جنرل سٹور ہیں اورملزمان نے اپنی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ نہیں لگائی ہوئی تھی اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے،ملزمان کے خلاف پرائس کنٹرول انسپیکشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کروایا تھا ،لہذا ملزمان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر تینوں ملزموں کو پانچ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔

مزید :

علاقائی -