پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے روبرواچھرہ پولیس نے ملزمان فیصل،ریاض اور اظہر اقبال کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اپنی دکانوں پرسرکاری ریٹ لسٹ نہیں لگائی تھیں اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے،پرائس کنٹرول انسپیکشن ٹیم نے ملزمان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا لہذا ملزمان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزموں کے اعتراف جرم پر تینوں ملزمان پر ایک ایک ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -