سیشن عدالت نے بیٹی کو ماں کے ساتھ بھجوانے کا حکم جاری کردیا

سیشن عدالت نے بیٹی کو ماں کے ساتھ بھجوانے کا حکم جاری کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بیٹی کو ماں کے ساتھ بھجوانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج مجاہد احمد کی عدالت میں فیکٹری ایریا کی رہائشی حاکم بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے اپنی بیٹی حسینہ کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی ۔عدالت میں حسینہ نے بیان دیا کہ وہ بشیر خان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی بلکہ اپنی والدہ کے ساتھ جانا چاہتی ہے، اس پر بشیر خان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لڑکی شادی شدہ ہے ،اس نے پہلے شبیر خان کی حبس بے جا کی درخواست پر عدالت میں پیش ہو کر والدہ کے خلاف بیان دیا تھا اورکہاتھاکہ وہ خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر عدالت نے شبیر خان کے ساتھ بھجوادیا تھا،اب وہ دباؤ میں بیان دے رہی ہے کہ اسے والدہ کے ساتھ جانا ہے ۔عدالت نے لڑکی کو سوچنے کا موقع دیا اس موقع پر وکلا نے جج مجاہد احمد کو کیس سیشن جج کو بھجوانے کی استدعا کی جو انہوں نے سیشن جج کو بھجوا دیا ۔وہاں بھی لڑکی والدہ کے ساتھ جانے پر بضد رہی،جس پر عدالت نے حسینہ کو والدہ حاکم بی بی کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

علاقائی -