با غبانپو ر ہ ، کرین اور رکشہ کی ٹکر میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) با غبانپو ر ہ کے علاقہ میں کرین اور رکشہ کی ٹکر میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ، مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی ، ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ با غبانپو ر ہ کے علاقہ میں کراؤن ہال کے قریب جاری ترقیاتی کام کے دوران کرین اور رکشے میں تصادم ہوگیا ،جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور تیمور بری طرح زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقعہ پر پہنچ گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمی رکشہ ڈرائیور تیمور کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا جب کہ موقعہ پر موجود مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔