مال روڈ دھماکہ ،عالمی سطح پر مذمت ،تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری،بھارت خاموش

مال روڈ دھماکہ ،عالمی سطح پر مذمت ،تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری،بھارت خاموش

  

لاہور/اسلام آباد(اے این این) لاہور میں مال روڈ پر دھماکے پر امریکہ ،چین اور ترکی سمیت عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے جبکہ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔واشنگٹن میں میڈیا کو معمول کی پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے لاہور میں ہونے والے بم دھما کے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہے۔ مارک ٹونر نے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے لاہور میں خودکش دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیرون ملک سے سب سے پہلے ترک صدرنے دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افسردہ لاہورہم آپ کے ساتھ ہیں۔ترک صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام بھی بھیجا ہے جس میں لاہور بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔چین،سعودی عرب،برطانیہ،روس اور وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہان اور نمائندگان نے بھی وزیر اعظم کے نام اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں لاہور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے جبکہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کی سب سے پہلے مذمت پاکستان کی طرف سے جاری ہو تی ہے ۔عوامی سطح پر تاثر ہے کہ اس واقعہ میں بھارت ملوث ہے جو پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں ہونے والا فائنل میچ سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میں کھیلوں کے میدان ویران دیکھنا چاہتا ہے۔لاہور سانحہ پر سوشل میڈیا پر بھارت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارت خاموش

مزید :

کراچی صفحہ اول -