ملک پر جب تک علماء کرام کی حکمرانی نہیں اس وقت تک وکئی تبدیلی نہیں آئیگی : فضل الرحمن

ملک پر جب تک علماء کرام کی حکمرانی نہیں اس وقت تک وکئی تبدیلی نہیں آئیگی : فضل ...

  

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ مالاکنڈاسلام کاقلعہ ہے کارکنان اپنامہیم تیزکریں کیونکہ ائندہ الیکشن میں جیت جمعیت علماء اسلام کے کے امیدواروں کی ہوگی کیونکہ تبدیلی کے نام پرپختونخوامیں انے والے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے تبدیلی صرف اورصرف دین اسلام میں ہے جب تک ملک پرعلماء کرام کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی بھی تبدیلی نہیں ائیگی ان خیالات کااظہارمولانافضل الرحمان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مالاکنڈکے کارکنوں کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا وفدکے قیادت صوبائی امیرگل نصیب خان اورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی مولاناجاوید کررہے تھے ۔اس موقع پرانہوں نے مولانافضل الرحمان کومالاکنڈکے کارکنوں کی کارکردگی سے اگاہ کیا اوران کوتفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام مسائل کاحل صرف اورصرف دین اسلام میں ہے جب تک ملک پرعلمالء کران کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈاسلام کاقلعہ ہے کارکنان اپنے سرگرمیاں تیزکریں کیونکہ ائندہ الیکشن میں مالاکنڈ میں جیت جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی ہوگی ۔کیونکہ مالاکنڈکے عوام اسلام دوست ہے گزشتہ الیکشن میں بھی جمعیت علماء اسلام کے امیدوارنے دوسری پوزیشن حاصیل کی تھی اورائندہ کیلئے پہلے پوزیشن حاصیل کرکے صوبہ بھرمیں کلین سویپ کریگی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -