باجوڑ ایجنسی ،آل طلباء محاذ کا ایف سی آر کیخلاف مظاہرہ

باجوڑ ایجنسی ،آل طلباء محاذ کا ایف سی آر کیخلاف مظاہرہ

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی میں آل طلباء محاذ نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں فاٹا پی ایس ایف کے ایڈوائزر خائستہ الرحمان آتش ، پختون ایس ایف کے نثار باز اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم فرمان اللہ وائس اگینسٹ ایف سی آر کے چئیرمین اسداللہ پی ٹی آئی کے داؤد شاہ ،اسماعیل شاہ اور مجیب سمیت سینکڑوں طلباء نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے فاٹا کے عوام پر جو وحشیانہ قانون کے نفاذ سے قبائلی عوام کیساتھ ساتھ طاالبلعلم بھی متاثر ہو رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ فاٹا کے طاالبلعلم اس قانون کو مزید اپنے اوپر لاگو کرنے کیلئے با الکل تیار نہیں ہیں اُنہون نے ایف سی آر اصلاحات کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے نکالنے پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ حکومت قبائلی عوام کے مسائل میں کمی لانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اُنہوں کہا کہ 12مارچ کو اسلام آباد لا نگ مارچ میں قبائلی عوام کیساتھ شریک ہونگے آخر میں اُنہوں نے باجوڑ پریس کلب سے مین سڑک تک مارچ کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -