بٹ خیلہ ،لاہور خودکش دھماکہ کیخلاف کیمسٹ برادری سراپا احتجاج

بٹ خیلہ ،لاہور خودکش دھماکہ کیخلاف کیمسٹ برادری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پنجاب اسمبلی کے باہرپاکستان کیمسٹ اینڈڈرگ ایسوسی ایشن کے مظاہرے پرخودکش حملہ بٹ خیلہ کے کیمسٹ براردی سراپااحتجاج بن گئے پنجاب حکومت فوری طورپراپنافیصلہ واپس لیکرشہیداء اورزخمیوں کے لواحقین کومعاوضہ اداکیاجائے مظاہرین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہرکیمسٹ ایسوسی ایشن کے مظاہرے پرخودکش حملہ جس میں دوپولیس افسران سمیت سولہ افراد کوشہیداوردرجنوں افراد زخمی ہونے کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں کے طرح مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں بھی کیمسٹ ایسوی ایشن سراپااحتجاج بن گئی اوراحتجاجی جلوس نکالاگیاجلوس کے قیادت صدرخیرالرحمان خان کررہے تھے انہوں نے خطاب کرت ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت فوری طورپرکیمسٹ برداری کے خلاف جاری کردہ قوانین کوواپس لیکرپنجاب کے شہداء اورزخمیوں کوپیکج میں شامل کرکے معاوضہ دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔