رانا فاروق کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر ممبر کالونیزسے رپورٹ طلب

رانا فاروق کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر ممبر کالونیزسے رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید کے خلاف انکوائری مکمل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ممبر کالونیز سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی، جسٹس عائشہ اے ملک نے صوفی اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا فاروق سعید نے دھوکہ دہی سے 5 مربع سرکاری اراضی لیز پر لی، سپریم کورٹ نے لیز پر کی گئی اراضی کی انکوائری کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر کیخلاف انکوائری مکمل نہیں کی جا رہی، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سمعیہ خالد پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ ممبر کالونیز کی اسامی خالی ہے، جلد انکوائری مکمل ہو جائے گی جس پر عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -