پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت متحرک ہوچکا ہے،شفیق الرحمن

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت متحرک ہوچکا ہے،شفیق الرحمن

  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت پھر سے متحرک ہو چکا ہے ، پاکستانی قوم اس دہشتگردی کے خلاف پر عزم ہیں ، لاہور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے پس پردہ وہی قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کے بعد بھی بھارت کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی۔پاک چائنہ اقتصادی راہدای کے خلاف بھارت کھل کر سامنے آ چکا ہے ، اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔نریندر مودی اور اس کے وزراء بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکے۔حالیہ حملہ کی تحقیقات کے دوران بھی بھارتی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو دنیا پر بے نقاب کرنے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لے، افغانستا ن میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر بلوچستان، خیبر پی کے او رملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔ کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کی گرفتاری سے ساری صورتحال واضح ہو چکی ہے۔ بی جے پی سرکار کی بلوچستان میں تخریب کاری کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -