جہلم،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار،حادثے کا خطرہ

جہلم،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار،حادثے کا خطرہ

  

جہلم (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ، محکمہ پولیس کے اسرار کے باوجود سکول پرنسپل بلڈنگ خالی نہ کرنے پر بضد محکمہ کی جانب سے بلڈنگ خطرناک قرار ، سکول ممبران بچوں کو اسی جگہ پر پڑھانے پر زور دئیے ہیں مظہر شاہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ اوقاف کی بلڈنگ جو کہ محکمہ پولیس کو رینٹ پر دی گئی جس کے آدھا حصہ پر محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باغ محلہ جہلم بنا لیا ۔ عرصہ 20 سال پہلے سکول کو پولیس کی جانب سے ایک کمرہ دیا گیا لیکن بعد میں سکول انتظامیہ نے چار کمروں پر اپنا قبضہ کرلیا ۔ پولیس کے اسرار کے باوجود سکول انتظامیہ کی جانب بارہا کہا گیا ہے کہ بلڈنگ کا رینٹ پولیس ادا کرتی ہیں اور یہ حصہ انتہائی خطرناک ہو چکا ہیں کسی بھی وقت گر سکتا ہیں اس کو خالی کردیں جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ان کو سکول کی نئی بلڈنگ بھی فراہم کی گئی لیکن سکول انتظامیہ نئی بلڈنگ میں نہ جانے پر باضد ہیں اس حوالہ سے جب سکول پرنسپل مہوش سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران سے رابطہ کرے جب ڈی او ایلیمنٹری سید مظہر شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی بلڈنگ میں سکول شفٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن سکول کونسل کے ممبران نے بلڈنگ کے کچھ حصے کو مرمت کروایا ہیں لیکن دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ خستہ حالی کا شکار یہ بلڈنگ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں کیونکہ سکول کے کمروں کو مرمت کیا گیاہیں اس کے اوپر قائم کمرے گر کر نیچے ہی آئیں گے ہماری اپیل ہیں کہ اس سکول کو نئی عمارت میں ہی شفٹ کیا جائے حادثے کی صورت میں کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -