حکومت کیمسٹوں کا معاشی قتل بند کرے چوہدری محمد عارف

حکومت کیمسٹوں کا معاشی قتل بند کرے چوہدری محمد عارف

  

جہلم (نامہ نگار) حکومت کیمسٹوں کا معاشی قتل بند کرے چوہدری محمد عارف، حکومت اپنے چند کاروباری لوگوں کو نواز نے کے لیے یہ قوانین بنا رہی ہے صدر مرکزی انجمن تاجران جہلم چوہدری محمد عارف نے گزشتہ روز پر امن احتجاج کرنے والے کیمسٹوں اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ کیمسٹ کے معاشی قتل کو بند کرے ۔ حکومت دشمن پالیسیوں کی اس سے بڑی کیا مثال ہے کہ گورنمنٹ ہسپتالوں میں بہتری لانے کی بجائے انکو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے یہ ایک طرف قوم اور ملک کا نقصان بھی ہے اور اس کی وجہ سے غریب آدمی کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے یہ سب اپنے چند پیاروں کو نوازنے کی پالیسی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -