آلوؤں میں بند زندہ مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آلوؤں میں بند زندہ مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بْک پیج ’’اینیمل ورلڈ‘‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے حیرت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس میں زمین کے اندر سے نکلنے والے ا?لوؤں میں سے زندہ مچھلیاں برآمد ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔یہ ویڈیو افریقا کے کسی دیہی علاقے میں سیاح نے بنائی ہے جس میں مقامی باشندوں نے پہلے زمین کھود کر آلو نکالے اور پھر آلوؤں کے چھلکے اتار کر ان میں سے زندہ مچھلیاں نکالیں۔اگرچہ ویڈیو میں ان مچھلیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ان کے جسم سے نکلی ہوئی پیروں جیسی ساختیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ’’مڈ فش‘‘ (کیچڑ مچھلی) کی افریقی اقسام سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ’’دھبے دار افریقی پھیپھڑا مچھلی‘‘ (اسپاٹڈ افریکن لنگ فش) یا ’’سلینڈر لنگ فش‘‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ ان کا سائنسی نام Protopterus dolloi ہے۔اس قسم کی مچھلیوں میں عام طور پر مچھلی کے نر اپنی مادہ کے انڈوں کی حفاظت کے لیے خود کو دریائی تہہ میں موجود کیچڑ میں دفن کرلیتے ہیں اور تب تک وہیں رہتے ہیں جب تک انڈوں میں سے بچے نکل نہیں آتے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -